روس جوہری صلاحیتوں والا بیلسٹک میزائل نصب کرنے کو تیار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2022
روس جوہری صلاحیتوں والا بیلسٹک میزائل نصب کرنے کو تیار
روس جوہری صلاحیتوں والا بیلسٹک میزائل نصب کرنے کو تیار

 

 

ماسکو : روس نے ہفتے کو کہا ہے وہ اپنے سرمت نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو، جس کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا تھا، موسم خزاں تک نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ میزائل امریکہ کے خلاف جوہری حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 روس نے بدھ (20 اپریل) کو نئے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ روس کے خلائی تحقیق کے ادارے روسکوسموس کے سربراہ دمتری روگوزین کا کہنا تھا کہ میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب مغربی فوجی ماہرین نے کہا ہے کہ میزائل نصب کرنے سے پہلے مزید کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔

سرمت 10 یا اس سے زیادہ ایٹمی ہتھیار اور دھوکہ دینے کے لیے استعمال ہونے والے آلات لے جا سکتا ہے۔ یہ میزائل امریکہ یا یورپ میں ہزاروں میل دور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رواں ہفتے اس میزائل کا تجربہ فنڈنگ اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہونے والی کئی سالوں کی تاخیر کے بعد کیا گیا۔