یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کاروسی دعویٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2022
یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کاروسی دعویٰ
یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کاروسی دعویٰ

 

 

ماسکو: روس نے یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کی ائیر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ملٹری اسٹرکچر اور بارڈر فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہروں میں میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔

دوسری جانب یوکرین نے بھی روس کے 5 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔