خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-09-2021
خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ
خون کا عطیہ کرنے پر 21 غیر ملکیوں کے لیے شاہی تمغہ

 


 مکہ:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 10 مرتبہ خون کا عطیہ دینے پر 21 غیر ملکیوں کو شاہی تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔

خون کا عطیہ دینے والوں میں متعدد ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہی تمغہ پانے والوں میں محمد حسن ابو عریس، صہیب السوادی، بدر الحافظ، عبد الباسط کمال، عمرو الریحانی، ماجد العلیمی، بلال زہیر، الیاس ہاسومیاہ، واعظ الدین، احمد ناجو، احمد یحیی، اسامہ الکحلوت، کریسٹین باکولور، رائد الزمری، محمود العامود، عبد اللہ مسعود، اسامہ جمیل، عبد المحسن فیض محمد، محمد ایوب خان، منیر عبدہ، اشرف شمالی، اور اشرف عزمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے ایسے مریضوں کو جنہیں خون کا عطیہ درکار ہوتا ہے کے لیے خون جمع کرنے کی مہم وقتافوقتا شروع کی جاتی ہے۔

مملکت کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں کے علاوہ خصوصی مہمات کے تحت موبائل یونٹس بھی مختلف مقامات پر بھیجے جاتے ہیں جہاں لوگ آکر اپنے خون عطیہ کرتے ہیں۔