قرآن پاک کے 12 لاکھ نسخے: 29ممالک کے لیے شاہی تحفہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
شاہی تحفہ
شاہی تحفہ

 

 

29 جدہ ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی 29 ممالک میں 21 سے زیادہ زبانوں میں قرآن پاک کے مترجم نسخے تقسیم کرائے گی۔قرآن پاک کے یہ نسخے شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے شائع کردہ ہیں- کمپلیکس سے قرآن پاک کے بارہ لاکھ نسخے تقسیم کے لیے مہیا کردیے گئے- یہ مختلف سائز کے ہیں- ان میں 21 سے زیادہ زبانوں میں قرآن پاک کے مترجم نسخے بھی ہیں-

یہ تمام براعظموں میں سعودی سفارتخانوں اور مملکت کے ماتحت ثقافتی اور اسلامی مراکز کے توسط سے تقسیم کیے جائیں گے- شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن ہر طرح کے ایڈیشن اور مختلف زبانوں کے قرآن پاک کے نسخے دگنی تعداد میں تیار کرنے لگا- کمپلیکس نے وبا کے باوجود 18.5 ملین سے زیادہ نسخے تیار کیے-