سعودی عرب میں چلا سلمان خان کا جادو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-12-2021
آگیابھائی جان۔ چھاگیا بھائی جان : سعودی عرب میں سلمان خان  کا چلا جادو
آگیابھائی جان۔ چھاگیا بھائی جان : سعودی عرب میں سلمان خان کا چلا جادو

 

 

 ریاض : آگئے بھائی جان اور چھا گئے بھائی جان ۔ جی ہاں!جمعہ کی رات سعودی عرب میں ’بھائی جان‘ کی رات تھی، جب بالی ووڈ کے’دبنگ‘ سلمان خان  نے ریاض میں ایسا جادو جگایا کہ ہزاروں  مداح  کئی گھنٹے تک تھرکتے رہے۔سلمان خان جو کسی کے لیے سلو ہیں تو کسی کے لیے بھائی جان۔سعودی عرب میں جمعہ کی رات کا سب سے روشن ستارہ تھے۔ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ جن کے دنیا کے کونے کونے میں مداح ہیں۔ اب سعودی عرب میں اپنا جادو دکھا دیا،دیوانہ بنا دیا ۔ ایک بدلتے ہوئے سعودی عرب میں ،ایک نئے ماحول میں جمعہ  کی شب  یادگار بن گئی ۔

سلمان خان نے ایک میوزیکل نائٹ کو چار چاند لگا دئیے۔ڈانس ،میوزک اور شاعری  کے ساتھ ہزاروں مداحوں کو دیوانہ وار رقص کرنے پر مجبور کردیا۔ سعودی عرب کے لیے یہ رات یادگار بن گئی کیونکہ سلمان خان نے نہ صرف اپنی پرفارمینس کا جلوہ دکھایا بلکہ یہ وعدہ بھی کیا کہ اپنی کسی فلم کی شوٹنگ بھی سعودی عرب میں کریں گے۔

دراصل فلم اسٹار سلمان خان اور د بنگ ٹیم ریاض میں منعقد ہونے والے ریاض سیزن میں پرفارم کیا ،ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں۔ ان میں 70عرب کنسٹرٹ 6 انٹنیشنل کنٹسرٹ انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔

ریاض میوزیکل کنسرٹ میں سلمان خان کی ٹیم نے ایسا سماں باندھا کہ ہزاروں افراد تھرکنے پر مجبور ہوگئے ،جن کے لیے اسئیج دور تھا وہ جائنٹ اسکرین پرسلمان خان کی مسکراہٹ سے ٹھمکے تک دیکھ کر دیوانے بن رہے تھے۔

awazurdu

یہ ہے جلوہ ۔۔سلمان خان کا انداز 


لائیو کنسرٹ میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے اپنے سامعین اور ناظرین کو محظوظ کیا۔رقص، گانے، مزاحیہ اداکاری اور بہت کچھ پیش کیا۔اس دورے میں شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈز، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سہیل خان، سنیل گروور، کمال خان اور آیوش شرما کی پرفارمنس بھی شامل ہیں۔

سلمان خان نے اپنے متعدد ہٹ گانوں پر ڈانس کیا۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ،وہ مداحوں کا جوش دیکھ کر بہت خوش ہورہے تھے۔

awazurdu

سلمان خان کا پیار جس نے ریاض میں لوگوں کو دیوانہ بنا دیا


دراصل سلمان خان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر گئے ہیں۔وہ شاہی مہمان ہیں ۔سلمان خْان کے گانوں اور ڈانس نے جنون پیدا کردیا تھا۔

خود سلمان خان بھی بہت پر ْوش نظر آرہے تھے۔جوں ہی ریاض سیمن میں سلمان خان نائٹ کا آغاز ہوا ،سوشل میڈیا پر اس رنگین اور حسین نائٹ کی تصاویر اور ویڈیو کا سیلاب آگیا۔

awaz

آگیا بھائی جان ۔۔۔۔ ریاض کی ایک رنگین میوزیکل نائٹ میں سلمان خان کا جادو


 

awazurdu

سلمان خان کے رقص نے مداحوں میں جنون پیدا کردیا


آپ کی مسکراہٹ پھر لائے گی 

اس میوزیکل نائٹ سے قبل سلمان خان  نے ریاض میں جب اخابری نمائندوں سے بات چیت کی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ  میں نے سب کے چہروں پر ایسی خوشی اور مسکراہٹ دیکھی کہ دوبارہ آنے کا وعدہ کرتا ہوں۔بالی وڈ اداکار سلمان خان سمیت دیگر فنکار سعودی عرب میں جاری رنگا رنگ ریاض سیزن میں موجود ہیں، جہاں دبنگ خان کی قیادت میں ایک ٹیم 10 دسمبر کو ریاض کے بلیوارڈ میں واقع انٹرنیشنل ایرینا میں جادو جگا گئی۔

 جمعے کی شب ریاض میں میوزیکل کنسرٹ سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مدعو کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی الشیخ کا بھی شکریہ ادا کیا تھا، جنہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر بالی وڈ کا پہلا کنسرٹ کرنے کا موقع دیا۔

 

 سپرا سٹار نے کہا کہ ’ہم اپنی طرف سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم یہاں بار بار آئیں گے، ہم آپ کی تفریح کے لیے پوری کوشش کریں گے، ہم یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، ہم یہاں اپنے کنسرٹ کریں گے، ہم آپ کو معیاری، اچھی، صاف ستھری اور لطف اندوز ہونے والی تفریح فراہم کریں گے۔

‘  سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ ’میں چند ماہ قبل دمام آیا تھا، میں نے اس وقت تبدیلی دیکھی تھی اور میں ان چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ حقیقت میں تبدیلی یہ ہے کہ ہم پہلی بار یہاں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں تمام چہروں پر تبدیلی دیکھ رہا ہوں، میں آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔

  انہوں نے اپنے مداحوں سے مسلسل تفریح کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: ’میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں بہت جلد آپ کے لیے بہت زیادہ فلمیں اور تفریح کے ساتھ دوبارہ آؤں گا۔

‘  سعودی عرب میں اپنی فلموں کی شوٹنگ اور باہمی تعاون کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ’ہم کچھ فلموں کی شوٹنگ یہاں کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔ مزید برآں جب بھی سعودی عرب میں محفلوں اور تفریح کے لیے میری ضرورت پڑے گی تو میں اس کے لیے دستیاب رہوں گا۔

 اداکارہ شلپا شیٹی نے کہاکہ مجھے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے۔ ڈھائی سال کے بعد میں اپنے گھر سے ایک دورے کے لیے نکلی اور پہلا سفر جو میں نے کیا ہے وہ سعودی عرب کا ہے، مجھے یہاں لانے پر د بنگ ٹور کا شکریہ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سعودی عرب کے بارے میں پڑھا ہے اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس تبدیلی کو دیکھنا خوش آئند اور خوشگوار ہے۔ بہت سی غلط فہمیاں ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ واپس جا کر ان تبدیلیوں کے بارے میں کہانیاں سناؤں جو میں نے یہاں دیکھی ہیں۔

awaz