امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلیے انعامات کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
ویکسین لگاؤ ۔انعام پاؤ
ویکسین لگاؤ ۔انعام پاؤ

 

 

 نیویارک:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کی جانب راغب کرنےکے لیے انعامات کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا یہ اقدام ویکسینیشن بڑھانے کے عمل کا حصہ ہے جس کے تحت 15جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو 1.5 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالر انعام میں دیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افرادکو 50 ڈالرکےگفٹ کارڈ دیے جائیں گے۔ خیال رہےکہ کیلی فورنیا 15 جون سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،15 جون سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو116.5 ملین ڈالر کے نقد اور گفٹ کارڈز دیے جائیں گے۔