طالبان کو تسلیم کریں یانہیں؟غوروفکرکے لئے جی سیون کا اجلاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
طالبان کو تسلیم کریں یانہیں؟غوروفکرکے لئے جی سیون کا اجلاس
طالبان کو تسلیم کریں یانہیں؟غوروفکرکے لئے جی سیون کا اجلاس

 

 

کابل

سفارتی ذرائعے کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پر ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا جس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا ان پر پابندیاں عائد کرنے پر متفقہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

جی سیون رہمنا اس بات پر مشورہ کریں کہ آیا طالبان کو تسلیم کرنا ہے اور اگر ہاں تو کب۔‘ ے کہا کہ رہنما ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا عہد بھی کریں گے۔ ایسا ممکن ہے کہ جی سیون ممالک امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، کینیڈا اور جاپان کے رہنما متفقہ طور پر طالبان کو تسلیم کریں یا پابندیوں میں تجدید کریں تاکہ طالبان کو ان کے خواتین کے حقوق اور بین الاقوامی تعلقات قائم رکھنے کے وعوں پر قائم رکھا جا سکے۔

برطانیہ کی امریکی میں سفیر کیرن پیرس نے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن جی سیون اجلاس میں متفقہ حکمت عملی پر زور دیں گے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریش اور نیٹو سیکریٹری جنرل جین سٹولٹنبرگ بھی شامل ہوں گے۔

پیرس نے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ہم نئی افغان قیادت سے متفقہ طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی قائم کرنے کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ہم (طالبان کے) اعمال کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے، الفاظ پر نہیں۔‘ ذرائع کا کہنا ہے جی سیون اجلاس میں صدر بائیڈن کی انخلا کی 31 اگست کی تاریخ میں ممکنہ توسیع پر بھی غور کریں گے مغربی ممالک کو اپنے شہری اور نیٹو فورسز اور امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو باحفاظت ملک سے نکالنے کا مزید وقت مل جائے۔(ایجنسی ان پٹ)