طالبان کو اکیلے تسلیم کر کے عالمی تنہائی نہیں چاہتے: عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-02-2022
طالبان کو اکیلے تسلیم کر کے عالمی تنہائی نہیں چاہتے: عمران خان
طالبان کو اکیلے تسلیم کر کے عالمی تنہائی نہیں چاہتے: عمران خان

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان اگر تنہا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو پاکستان پر دباؤ آئے گا اور ہم عالمی تنہائی نہیں چاہتے۔

منگل کو ایک فرانسیسی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے اردگرد تمام ملکوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ قدم اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری توجہ کا مرکز اس وقت معیشت ہے اور معیشت کو اسی صورت اوپر لے جا سکتے ہیں جب ہمارے دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔‘ وزیراعظم عمران خان کے مطابق ’آخری چیز جو ہم نہیں چاہیں گے وہ عالمی تنہائی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر ہم تقریبا چار کروڑ افغان عوام کی فلاح بہبود چاہتے ہیں تو ہمیں حکومت کو جلد یا بدیر تسلیم کرنا ہوگا۔ ’طالبان تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے ہے کہ جامع حکومت ہونی چاہیے۔‘

’طالبان نے انسانی حقوق اور جامع حکومت کا وعدہ کیا ہے لیکن سوال یہ ہے طالبان ایسا کیا کریں جس سے دنیا مطمئن ہو۔ طالبان دونوں شرائط پر راضی ہیں۔‘