لومبنی : گوتم بدھ کی جنم بھومی پر ہندوستان اور نیپال کے اشتراک سے تیسرا ثقافتی میلہ منعقد ہوا جس میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار منو مہاور نے شرکت کی یہ میلہ ہندوستانی سفارتخانے لومبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اور لومبنی بدھسٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا اور اس کا مرکزی موضوع بدھ مت تھا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منو مہاور نے کہا کہ دونوں ممالک صرف تہذیبی اور ثقافتی رشتوں ہی میں نہیں جڑے بلکہ دونوں کو بدھ کی تعلیمات سے بھی یکساں عقیدت ہے بدھ لومبنی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پہلا خطبہ سارناتھ میں دیا یہی سفر ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایک لازوال رشتہ بناتا ہے
تقریب کا افتتاح لومبنی کے گورنر کرشنا بہادر گھرتی مگر منو مہاور لومبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر لہارکیال لاما اور ہندوستان کے نائب مشن چیف ڈاکٹر راکیش پانڈے نے مشترکہ طور پر کیا اس میلے میں سول سوسائٹی اکادمک حلقوں سینیئر راہبوں اور ٹرسٹ کے ارکان نے بھرپور شرکت کی
منو مہاور نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے دو ہزار بائیس میں لومبنی کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج سینٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا انہوں نے کہا کہ آج اس منصوبے کی پیش رفت دیکھ کر اطمینان ہوا کیونکہ اب اس کی تکمیل قریب ہے جو دونوں ممالک کی دوستی اور شراکت کی علامت بنے گا
تقریب میں ہندوستان اور نیپال کے معروف فنکاروں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے جن میں چھ رکنی آئی سی سی آر ٹولی کی اودیشی نعت رنگ پیشکش اور نیپالی موسیقی بینڈ گھوگو موگو کی روایتی موسیقی شامل تھی
میلے کے سلسلے میں ایک علمی سیمینار بھی منعقد ہوا جس کا عنوان ’’ہندوستان نیپال بدھسٹ ورثہ ایک مشترکہ میراث‘‘ تھا اس میں دونوں ممالک کے ممتاز بدھ مت کے ماہرین نے شرکت کی اور بدھ مت کے مشترکہ ورثے کی اہمیت اور عوامی روابط کے فروغ پر گفتگو کییہ پورا پروگرام ہندوستان اور نیپال کے گہرے تاریخی و ثقافتی رشتوں کا عملی مظہر ثابت ہوا