رافیل کی کمپنی کے مالک کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
حادثے کی جگہ کو انتظامیہ کی طرف سے سیل کر دیا گیا ہے
حادثے کی جگہ کو انتظامیہ کی طرف سے سیل کر دیا گیا ہے

 

 

پیرس۔فرانس کی سرکردہ کاروباری شخصیت اور رافیل جہاز بنانے والی کمپنی کے مالک اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہو گیۓ ہیں ۔ اولیویئر فرانس کی پارلیمنٹ کے ممبر بھی تھے ۔اولیویئر چھٹیاں منانے کی غرض سے تفریحی مقام پر جا رہے تھے کہ ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔

 

اولیویئر کی موت پر فرانس کے صدر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فرانس کے صدر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اولیویئر فرانس سے پیار کرتے تھے ۔ انہوں نے صنعت کار ، مقامی الیکشن افسر ، قانون ساز اور فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر ملک کی خدمت کی ۔ ان کی اچانک موت سے سخت نقصان پہنچا ہے ۔ میں ان کے کنبہ اور اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔