ملکہ برطانیہ کا بزرگ ایوارڈ لینے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-10-2021
ملکہ برطانیہ کا بزرگ ایوارڈ لینے سے انکار
ملکہ برطانیہ کا بزرگ ایوارڈ لینے سے انکار

 

 

لندن:برطانیہ کی 95 سال کی ملکہ الزبیتھ دوئم نے بزرگوں کو دیئے جانے والا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے جتنی آپ محسوس کرتے ہیں۔

برطانوی میگزین نے ملکہ کو ایوارڈ دینے کی اجازت مانگی تھی، جس پر ملکہ نے شائستگی سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

ملکہ برطانیہ نے برطانوی میگزین کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کو اس ایوارڈ کے لئے کوئی اور شخصیت مل جائے گی۔