قطر: امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ،طالبان رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ

 

 

 دوحہ:امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کو قطر کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ یہ انٹونی بلنکن کا طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد علاقے کا پہلا دورہ ہے جس کا مقصد اپنے اتحادیوں کو متحد رکھنا ہے جن کو افغان بحران نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ام

قطر میں امریکہ کا بڑا فوجی اڈہ ہے جو افغانستان سے نکلنے والے 55 ہزار افراد کا گیٹ وے رہا۔ یہ افغانستان میں طالبان کی حیران کن فتح کے بعد امریکی انخلا کے دوران امریکہ کے زیر قیادت افواج کی جانب سے نکالنے گئے افراد کی نصف تعداد ہے۔

قطر کے بعد بلنکن بدھ کو جرمنی میں واقع امریکی ایئربیس رامسٹین کا رخ کریں گے، جو امریکہ منتقل ہونے والے ہزاروں افغانوں کا عارضی گھر ہے۔ یہاں امریکی وزیر خارجہ اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ مل کر بحران پر 20 ملکی وزارتی ورچوئل اجلاس منعقد کریں گے۔ 

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ قطر میں’وہ ان سب کے لیے جو انخلا کی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کریں گے‘ اور بچائے گئے افغان شہریوں اور امریکی سفارت کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، جو کابل میں سفارت خانہ بند ہونے کے بعد دوحہ سے کام کر رہے ہیں۔