پوتن کے سیاسی مخالف کو سزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
 روسی لیڈرالیکسی نوالنی
روسی لیڈرالیکسی نوالنی

 

ماسکو۔روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مخالف سرگرم روسی لیڈرالیکسی نوالنی کو ساڑھے 3 سال قیدکی سزا سنا دی گئی۔ پیرول کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پرروسی لیڈر الیکسی نوالنی کو ساڑھے 3 سال کی سزا سنائی گئی۔ نوالنی کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر900 سے زیادہ مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا۔ روسی لیڈر کی سزا کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے جس پر روس نے مغربی ممالک کو داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کاانتباہ کیا ہے۔