یوکرین میں ہندوستانی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح:ہندوستان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2022
یوکرین میں ہندوستانی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح:ہندوستان
یوکرین میں ہندوستانی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح:ہندوستان

 

 

نیویارک: ہندوستان نے کہا ہے کہ یوکرین-روس سرحد پر کشیدگی بڑھنے سے خطے کی سلامتی اور امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے یوکرین میں 20 ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی پیر کو منعقدہ میٹنگ میں، ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت پر زور دیا اور کہا، "اپنے شہریوں کی بھلائی ہماری ترجیح ہے۔"

انہوں نے کہا کہ 20 ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہری اور طلباء یوکرین کے مختلف حصوں اور سرحدی علاقوں میں رہتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

مسٹر ترومورتی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان سرحد پر کشیدگی بڑھنے سے خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے ، ’’ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تمام ممالک کے جائز سیکورٹی مفادات اور طویل مدتی امن و استحکام کے پیش نظر تناؤ کو کم کرنا فوری ترجیح ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے تعمیری سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ موجودہ بحران کے حل کے لیے سفارتی سطح پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا،"ہمیں منسک معاہدے کے التزامات کے نفاذ کو آسان اور سہولت سے پر بنانے کے لیے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔" (ایجنسی)