ممنوعہ فنڈنگ : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2022
ممنوعہ فنڈنگ : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس
ممنوعہ فنڈنگ : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس

 

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گنوانے کے بعد ایک اور مصیبت کا شکار ہے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ تمام گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ایک ہزار پولیس اہلکاروں کو ریڈ زون اور داخلی راستوں میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اینٹی رائٹ فورس اور رینجرز کو الیکشن کمیشن کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔ ریڈ زون کے اندر کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے باہر گزرنے والی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے کیا؟ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے پارٹی کی اندرونی مالی بے ظابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول ہوئے اور مبینہ طور پر دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ملین ڈالرز ہنڈی کے ذریعے پارٹی کے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے گئے۔ اس درخواست میں انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے فنڈز اکٹھا کرنے والے بینک اکاونٹس کو بھی الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھا۔