حج کی تیاریاں: مطاف میں داخلہ عارضی طورپر معطل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مطاف میں داخلہ عارضی طورپر معطل
مطاف میں داخلہ عارضی طورپر معطل

 

 

مکہ معظمہ

حرم شریف کی انتظامیہ کی جانب سے حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

حرم شریف کی انتظامیہ کے مطابق کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا، حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

اس سال صرف 60 ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، عازمینِ حج میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی ویکسینیشن ،سوشل ڈسٹنسنگ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی خاص طور پر مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )