پوپ فرانسس ایلان کردی کے والد سے ملے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد ایلان کردی تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بن گے تھے
تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد ایلان کردی تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بن گے تھے

 

 

 نئی دہلی

سال 2015 میں دل دہلا دینے والی تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد ایلان کردی تارکین وطن کی حالت زار کی علامت بن گے تھے۔

آج رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایلان کردی کے والد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بات چیت میں پوپ فرانسس نے عبداللہ کردی کو اُن کے بڑے نقصان پر حوصلہ دیا۔ خیال رہے کہ ایلان کردی کی دل دہلا دینے والی تصویر 2015 میں منظرعام پر آئی تھی کہ جب وہ اپنے والدین کے ہمراہ ترکی کے ساحل سے یونان کی جانب جاتے ہوئے بحر الوسطہ میں کشتی ڈوب جانے سے مارا گیا تھا۔

ننھے بچے ایلان کردی کی لاش تیرتے ہوئے سمندر کنارے آ لگی تھی وہ ساحل سے ایک ترک فوجی کو ملی تھی۔