پوپ فرانسس کی عیسائیوں سے افغانستان میں امن کیلئے روزہ رکھنے کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2021
پوپ فرانسس کی عیسائیوں سے افغانستان میں امن کیلئے روزہ رکھنے کی اپیل
پوپ فرانسس کی عیسائیوں سے افغانستان میں امن کیلئے روزہ رکھنے کی اپیل

 


ویٹیکن سیٹی

 کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا بھر کے عیسائیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے دنیا بھر کے عیسائی روزہ رکھیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ عیسائی برادری افغانستان کے مستقبل کے لیے دعا اور عبادات کا بھی اہتمام کرے۔

پوپ فرانسس نے گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے میں ہونے والی اموات پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت ان تمام لوگوں کی مدد کریں جن کو ہماری ضرورت ہے۔

پوپ فرانسس نے افغانستان میں موجودہ حالات میں امدادی کام کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔