مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی بسانے کانیامنصوبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی بسانے کانیامنصوبہ
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی بسانے کانیامنصوبہ

 

 

یروشلم

فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے نام نہاد میئر موشی لیئون نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے شہر کے جنوب میں ایک نئی کالونی کے قیام کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

لیون نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت بیت صفافا کالونی کے قریب بات چوک میں 296 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ کالونی میٹرو ٹرین کے بالمقابل تعمیر کی جارہی ہے۔ نئے منصوبے کی تکمیل سے شہر میں یہودی آباد کاروں کی رہایش کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت صفافا کے مقام پر چھوٹے بچوں کا ایک اسکول مسمار کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک بلڈوزر سے مقامی فلسطینی شہری محمد حسین جمعہ کی ملکیت اسکول کو مسمار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے حسین جمعہ کے گھر سے متصل اسکول کی عمارت مسمار کی گئی۔ اس اسکول میں رواں سال ہی تدریسی عمل کا آغاز ہوا تھا۔

خیال رہے کہ بیت صفافا کا علاقہ یہودی غنڈاگردی اور اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کی زد میں ہے، اور یہاں پر قابض ریاست نے گیوات ہماتوز نامی ایک یہودی کالونی تعمیر کی گئی ہے۔

جب کہ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں یتما کے مقام پر ایک زیر تعمیر مکان مسمار کردیا۔ ادھر اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران غرب اردن کے علاقے میں مزاحمتی کارروائیوں اور پُرتشدد واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

عبرانی اخبار نے غرب اردن کو ’’بارود کا بکس‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن میں امن اور سکون نام کی کوئی چیز نہیں۔ رواں سال فلسطینیوں کی اموات اور شہادتوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)