آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں: ٹرمپ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-06-2026
آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں: ٹرمپ
آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ محفوظ ہیں: ٹرمپ

 



نئی دہلی
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کی رات دیر گئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ "خیریت سے ہیں"۔ٹرمپ نے یہ بات نیویارک میں باسکٹ بال کی معروف لیگ این بی اے کے فائنل میچ کے بعد جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی کہ امریکی فوج کا ایک اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کن حالات میں حادثے کا شکار ہوا۔
یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب پیر کے روز ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی۔مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے جنگی ماحول میں کمزور پڑتے جنگ بندی معاہدے کو مستحکم بنانے کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔