اسرائیل میں ریستوران، اسٹیڈیم اور سرحدیں کھولنے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-03-2021
اسرائیل کی حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن کو مرحلے وار طریقے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے
اسرائیل کی حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن کو مرحلے وار طریقے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے

 

 

نئی دہلی

اسرائیل کی حکومت اتوار سے لاک ڈاؤن کو مرحلے وار طریقے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے- لاک ڈاؤن ہٹانے کے تیسرے مرحلے میں ویکسین دینے والے عملے کے لئے ریستوران، تھیئٹر اور دیگر مقامات کو پھر سے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

حکومت نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی کہ لاک ڈاؤن ہٹانے کا تیسرا مرحلہ اتوار سات مارچ سے شروع ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیکہ لگوانے والے ’گرین پاسپورٹ‘ والے لوگوں کو اب ریستوراں کے اندر جانے کی اجازت ہے، جبکہ جن لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگایا گیا ہے وہ کچھ پابندیوں کے ساتھ باہر بیٹھ سکتے ہیں۔

تھیئٹر، اسٹیڈیم اور ایوینٹ ہال بھی کچھ پابندیوں کے ساتھ پھر سے کھولے جارہے ہیں۔ ثقافتی، کھیل اور عوامی پروگرام میں محدود تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اسرائیل کے شہریوں اور مقامی لوگوں کو اب ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ یہ تعداد ہر روز تین ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ واپس آنے والے لوگوں کو گھر میں پھر سے آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

اسرائیل میں گزشتہ برس دسمبر سے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے اور مارچ تک اس کے پورا ہونے کے آثار ہیں۔