لاہور:عمران خان،بڑے بڑے وعدوں کے ساتھ اقتدارمیں آئے تھے مگر اب پاکستان کے عوام ان کی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ آئے دن مظاہرے ہورہے ہیں۔ آج جماعت اسلامی پاکستان کے بینر تلے ہزاروں افراد نے لاہورمیں مظاہرے کئے۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
صفائی کے ناقص انتظامات ہیں،سڑکوں کے بیچ ابلتے گٹرہیں اوررسوئی گیس کے ساتھ ساتھ اشیائ خوردنی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ وحدت روڈ پر کیئے گئے مظاہرے کی قیادت نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
شرکائے مظاہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کے مختلف حصوں میں رسوئی گیس گھنٹوں بند رہتی ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ریاستی اور انتظامی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عوام کی حالت ابتر ہے، کرپشن اور قرضوں کی لعنت بڑھ گئی ہے۔
اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں بھی گھڑیالی آنسو بہانے گیے. (ایجنسی ان پٹ)