پنٹاگون کا اقبال جرم، مارے گئے 23 عام شہری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2021
پنٹاگون کا اقبال جرم
پنٹاگون کا اقبال جرم

 

 

واشنگٹن

امریکی فوج نے 2020 ء میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمےداری تسلیم کرلی۔

پینٹاگون کے مطابق غیرملکی وار زونز میں ملٹری آپریشنز کے دوران 23 عام شہری ہلاک، 10زخمی ہوئے ہیں،جن میں سے صرف افغانستان میں ہی آپریشنز کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔

حکام پینٹاگون نے بتایا کہ صومالیہ اور عراق میں آپریشن کےدوران ایک ایک شہری ہلاک ہوا، آپریشنز کےدوران عام شہریوں کی ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کانگریس نے 2020 ء میں لواحقین کے لیے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے، تاہم ہلاک افراد کے لواحقین کو پینٹاگون نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔ (ایجنسی ان پٹ )