پنج شیر : طالبان کے حملے کی ایران نے کی مذمت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-09-2021
ایران کا ردعمل
ایران کا ردعمل

 

 

تہران : ایران نے پنج شیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنج شیر کے معاملے کو تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پنج شیر سے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنج شیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور وعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا یکساں احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانوں کی نمائندہ حکومت کے قیام اور افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ افغانستان کی تاریخ ہے کہ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔