فلسطینیوں کی عید ۔ دو تصویریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2021
یروشلم اور غزہ
یروشلم اور غزہ

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران آج فلسطینی علاقوں اور یروشلم میں عید الفطر منائی گئی۔جس میں دو مختلف تصاویر سامنے آئی ہیں ۔یہ لڑائی قبلہ اول مسجد اقصی کے احاطے اور پھر مسجد سے شروع ہوئی تھی جہاں اسرائیل پر زبردست جارحیت کا الزام ہے۔ جس کے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں ۔دنیا بھر میں اس صورتحال کی مذمت کی جارہی ہے۔حماس پر بھی تل ابیب کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

بہرحال آج یروشلم میں مسجد اقصی میں نماز عید کے خوبصورت مناظر نظر آئے۔نماز کا روح پرور منظر تھا۔ساتھ میں بچے رنگ برنگے کپڑوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے تھے۔مسجد اقصی کےسامنے سجاوٹ کی گئی تھی ایسا لگ ہی نہیں رہا تھا کہ چند دنوں قبل تک یہ علاقہ میدان جنگ بنا ہوا تھا۔

awazurdu

مسجد اقصی کے صحن میں ایک شخص جوکر کے لباس میں بچوں کا دل بہلاتا ہوا ۔ساتھ میں ایک ماں اپنے بچوں کے ساتھ

awazurdu

غزہ میں ایک نوجوان فلسطینی عید کےلئے چاکلیٹس کے ساتھ مسکراتا ہوا ۔بائیں جانب یروشلم میںمسجد اقصی کے سامنےعید کی سجاوٹ

awazurdu

غزہ: ایک لڑکی اپنے والد کے کندھے پر سوار۔اسرائیلی بمباری کی تباہی کا دیدار کرتے ہوئے

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی خوفناک بمباری نے اس شہر کو ملبہ کا ڈھیر بنا دیا ہے جس میں ابتک 67 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،ان میں 17 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔غزہ میں ملبے کے ’ھیر پر نماز ادا کرتے نظر آئے فلسطینی ۔ غزہ پٹی میں جگہ بہ جگہ ملبے کے ڈھیر تھے۔لوگو ں گروپ کی شکل میں کھڑے باتیں کررہے تھے۔ اس ماحول میں بھی بچے عید کے موقع پررنگ برنگے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔جن کے چہرں پر مسکراہٹ تھی۔تباہی کے مناظر کے باوجود عید کی خوشی حاوی تھی۔

awazurdu

غزہ: ایک خاتون ملبہ کے سامنے  کھڑی تباہی کا منظر دیکھ رہی ہے