پاکستان: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو تنبیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
پاکستان: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو تنبیہ
پاکستان: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو تنبیہ

 

 

لاہور:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت اور عوام کو یہ یقین دہائی کروائے کہ اس کا لانگ مارچ پر امن ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا: ’اگر ایسا نہ ہوا تو وہ انہیں (پی ٹی آئی کو) گھر سے نکلنے نہیں دیں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ عوام غصے میں ہے اور ’آگ لگانے کو تیار ہے،‘ مگر ایسا بالکل نہیں ہے اور کوئی آگ لگانے کو تیار نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی لوگوں کو ورغلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’اگر انتشار کی منصوبہ بندی کرو گے تو میں تمہیں گھر سے نکلنے نہیں دوں گا۔‘

مسجد نبوی میں ہونے والی سیاسی نعرے بازی پر انہوں نے عمران خان پر زور دیا گیا کہ وہ خود کو اس سے علیحدہ کریں، اس کی مزمت کریں، قوم سے معافی مانگیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کسی کے خلاف کیس نہیں بنا رہی ہے تاہم اگر کسی انکوائری میں ان کا نام آتا ہے تو وہ کیس ضرور بنیں گے - ۔ یہ آج ہی ہمیں اٹھا لیں: شیخ رشید سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے رانا ثنا اللہ کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کو آج ہی اٹھوا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ یہ راستے روک لیں گے اور لوگوں کو گھروں سے اٹھا لیں گے تو آج ہی اٹھا لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف سے ان کا تعلق نہیں، عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا:’ان کے چہرے دیکھیں، یہ کہتے ہیں کہ گھروں سے نکال کر ماریں گے، سب جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں مگر کوئی گھبراہٹ نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن کی دیر ہے اور سب واضح ہوجائے گا کہ کس جماعت کی کتنی مقبولیت ہے