مسجد نبوی میں نعرے بازی پر پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا ۔

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔
مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

 

ریاض : سعودی عرب نے مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔

سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺمیں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہو گئی۔ محمد طاہر30 روز کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں

رواں سال اپریل میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف اوراپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہے تھے