کینیڈا میں پاکستانی شہری پر حملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2021
کینیڈا میں پاکستانی شہری پر حملہ
کینیڈا میں پاکستانی شہری پر حملہ

 

 

کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں گذشتہ دنوں ایک پاکستانی خاندان کے کچھ ہی دنوں کے بعد پھر ایک پاکستانی شہری کو دو نامعلوم افراد چاقو سے وار کر بُری طرح زخمی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری محمد کاشف کو کناڈا کے صوبہ سسکاٹچون(Saskatchewan) کے شہر سسکاٹون(Saskatoon) دو حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کرنے کے بعد اسے ہراساں کیا۔

اطلاع کے مطابق 32 سالہ کاشف کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شام کے وقت روایتی مسلم لباس پہنے ہوئے اپنے گھر واپس جارہا تھے۔

حملہ آوروں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے یہ لباس کیوں پہنے ہوئے ہو،تمہارے پاس یہ داڑھی کیوں ہے، تم یہاں کیوں ہو اور اپنے ملک واپس جاؤ۔ مجھے مسلمانوں سے نفرت ہے۔

حملہ وروں نے ان پر جسمانی حملہ کرنے کے ساتھ انہیں ذہنی طور پر بھی پریشان کیا۔

کاشف کے بیان کے مطابق ان کی داڑھی کا ایک حصہ کاٹنے کی بھی کوشش کی ہے۔ کاشف کی حالت نازک ہے، انہیں چودہ جگہ ٹانکے لگوانے پڑے۔

سسکاٹون کے میئر چارلی کلارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حملے سے خوف زدہ اور غم زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس گروہ کا کام ہے، جو اسلامو فوبیا میں مبتلا ہیں اور امتیازی سلوک پھیلارہے ہیں۔اس قسم کے گروہ کی جانچ کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی انفرادی کارروائیوں کا بھی مقابلہ کرنا چاہئے۔

بیس سال قبل پاکستان سے کینیڈا ہجرت کرنے والے کاشف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور تین بچوں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں ، جن کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔