پاکستان: پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف خواتین نے لگائے نعرے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-10-2021
پاکستانی پارلیمنٹ
پاکستانی پارلیمنٹ

 


اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکانِ اسمبلی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔

خواتین اپوزیشن ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی میں ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔