پاکستان: خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان ہیں کون ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2022
پاکستان: خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان ہیں کون ؟
پاکستان: خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان ہیں کون ؟

 

 

اسلام آباد: پاکستان کی سیاست میں برپا طوفان اب نئے نئے  چہرے سانے آرہے ہیں ۔ انمیں ایک ہے فرح خان ۔ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک قریبی دوست فرح خان کی جانب بھی توپوں کے رخ دیکھے جا رہے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان دو روز قبل ملک چھوڑ کر دبئی جا چکی ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر ان سے پہلے ملک سے چھوڑ چکے ہیں۔ 

  دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔ 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔

فرحت شہزادی جو کہ فرح گجر اور فرح خان کے نام سے بھی معروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تقریب بھی فرحت شہزادی کے گھر منعقد ہوئی تھی۔ اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے فرح خان پر سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی۔

دی نیوز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے فرح خان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس دوران فرح نے مختلف شہروں میں متعدد جائیدادیں خریدیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ دستاویزات کے مطابق فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔

  وہ ہیں کون

 فرح خان 1995 میں اپنی بہن مسرت شہزادی کے ساتھ شیخوپورہ سے لاہور آئیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرح کا اصل نام فرحت شہزادی ہے، یہ دونوں بہنیں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ لاہور آ کر انہوں نے گلبرگ کالج میں داخلہ لیا۔ فرح شیخوپورہ میں سکول لیول پر اور پھر کالج میں بھی ہاکی کی کھلاڑی رہیں۔ جب کہ ان کی بہن مسرت بیڈمنٹن کی کھلاڑی تھیں۔

فرح کے دوست کے بقول فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ایک مشہور کپڑوں کا برانڈ نی پنہال ہوا کرتا تھا جس کے مالک کو فوٹو گرافی کا شوق تھا۔ نوے کی دہائی میں ہی فرح کی ان سے دوستی ہوئی اور انہوں نے ان کا فوٹو شوٹ کیا اور سوشل سرکل میں داخل کر دیا۔ اسی دوران فرح کی ملاقات ان کے شوہر احسن جمیل گجر سے ہوئی جنہوں نے کچھ عرصے بعد گجرانوالہ میں جی مگنولیا نامی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا تھا۔

نوے کی دہائی کے اواخر میں فرح اور احسن جمیل گجر نے شادی کر لی۔ فرح ان کی دوسری بیوی ہیں جبکہ ان کے دو بچے ہیں۔ دوست نے مزید بتایا کہ فرح نے احسن سے شادی کے بعد ان کے کاروبار کی دیکھ بھال شروع کر دی اور گلبرگ سینٹر پوائنٹ کے قریب واقع اپنے شوہر کے دفتر میں بیٹھنا شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فرح خان نے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایک استاد بھی رکھا۔ رح خان خاتون اول بشری بی بی کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں (حکومت پنجاب) ان کا دعویٰ ہے کہ فرح خان زبان اور غصے کی انتہائی تیز ہیں، یہاں تک کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات میں بھی سرمایہ کار ان سے بات کرنے سے گھبراتے تھے۔

اس شخص نے بتایا کہ سوشل سرکل میں ان ہونے کے بعد سماجی سرگرمیوں کے دوران فرح کی ملاقات عمران خان کی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے ہوئی اور ان کی دوستی بڑھتی چلی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوستی اس حد بڑھی کہ عمران خان کی شادی کی تقریب کا اہتمام بھی فرح خان کے ڈیفنس لاہور والے مکان میں کیا گیا۔ شادی کی تصاویر میں فرح خان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فرح کے دوست نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار احسن جمیل گجر کے قریبی دوست تھے اور عثمان بزدار کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے قریب لانے والے بھی یہی دونوں میاں بیوی تھے۔ تاہم اس انکشاف کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ 

فرح خان نے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ پر ایک تصویر ستمبر 2021 کو شائع کی جس میں وہ عمران خان اور خاتون اول کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں (فرح خان/ اسٹاگرام اگرچہ لاہور کی ماڈرن کلاس کے سماجی حلقوں میں فرح خان کا نام تقریباً ڈیڑھ دہائی سے مشہور ہو چکا تھا لیکن میڈیا پر فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا۔ اور تو اور فرح خان بشریٰ بی بی کے لاہور کے دوروں کے دوران بھی ان کے ہمراہ ہوتیں اور انہیں حکومت کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاتا رہا۔

فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نام بھی میڈیا پر تب سامنے آیا جب عمران خان کی حکومت بننے کے بعد پاکپتن کے ڈی پی او رضوان گوندل کو تبدیل کروانے کا الزام احسن جمیل گجر پر آیا۔ اگست 2018 میں پولیس کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے اہل خانہ کی گاڑی روکنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر سے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو تبدیل کرنے کا حکم جاری ہوا۔

اس واقعے کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے چیف مہر خالق داد لک نے اکتوبر 2018 میں جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق مانیکا فیملی نے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی تھی۔ اس رپورٹ پر اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیا اور احسن جمیل گجر کو عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنی پڑی اور حلف اٹھانا پڑا کہ وہ آئندہ کسی حکومتی معاملے میں دخل اندازی نہیں کریں گے۔ 

اس کے علاوہ 2019 میں قومی احتساب بیورو نے گجرانوالہ مگنولیہ پارک ہاؤسنگ سکیم میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کیں تو اس میں بھی احسن جمیل گجر کو نوٹسسز جاری کیے گئے۔ فرح خان کا نام چند ماہ قبل اس وقت بھی بہت سنا گیا جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان مبینہ ناچاقیوں کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ افواہیں تھیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان سے ناراض ہو کر لاہور اپنی دوست فرح خان کے گھر قیام پذیر ہیں۔