پاکستان : خوبصورت مردوں کی کمی نہیں مگر اشتہارات میں خواتین کو لیا جاتا ہے : طاہر اشرفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2021
طاہر اشرفی
طاہر اشرفی

 

 

 لاہور : پاکستان میں لیڈر جب منھ کھولتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور بول دیتے ہیں جو تنازعہ پیدا کردیتا ہے۔ اب ایک اور لیڈر نے کمال کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے سینہ میں درد یہ ہے کہ جب ملک میں خوبصورت مرد ہیں تو خوبصورت خواتین کو اشتہارات میں کیوں لیا جاتا ہے۔ اب یہ بات کوئی معمولی انسان نہیں کہہ رہا ہے بلکہ  پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کے خیالات ہیں ۔ جن کا اظہار انہوں نے کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دسمبر یا جنوری میں 70 علما کی ورچوئل کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسلامی فوبیا کے مقابلے کے لیے دنیا کے علماء سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ مختلف ویب سائٹس پر ناموس رسالتﷺ پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پر سزاؤں کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ فحاشی، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے علماء کو کردار ادا کرنا ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور اسلامی تعلیمات کے مخالف لوگوں کو گرفتار کیا گیا، شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، افغانستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں امن کے لیے کوشش کریں۔