پاکستان : مندر میں چوری۔زیورات اور نقدی غائب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-10-2021
پاکستان : مندر میں چوری۔زیورات اور نقدی غائب
پاکستان : مندر میں چوری۔زیورات اور نقدی غائب

 

 

اسلام آباد۔ پاکستان کے شہر کوٹری میں ایک مندر سے چوروں نے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔ بدھ کے روز ہونے والے اس واقعے میں چوروں نے مندر کے چندہ خانے سے چاندی کے تین ہار اور 25 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی۔

پولیس نے مندر کے نگراں بھگوان داس کی شکایت پر اس معاملے میں دفعہ 457، 380، 295 اور 297 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پاکستانی اخبار ڈان نیوز کے مطابق چوروں نے کوٹری میں دیوی ماں مندر کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی۔ بھگوان داس کے مطابق چاندی کے تین ہاروں کا وزن 10 تولہ تھا۔