اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوھری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2022
پاکستان َ: پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں  گے
پاکستان َ: پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے

 

 

اسلام آباد  تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف انصاف عمران خان کی زیر صدارت اتوار کو پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام کےانعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی بین الاقوامی رجیم چینج آپریشن تھا جو یہاں پر ہوا، کل تمام دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرکے اسپیکر کو بھیجی، چیف جسٹس کو بھی بھیجا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی غلامی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہوگا کہ اس کے فیصلے باہر ہوں۔

چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اپنا وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے، شاہ محمود کو وزیرعظم نامزد کرنے کے دو مقصد ہیں جن میں سے ایک یہ کہ ہم شہباز شریف کے کاغذات کو چیلنج کرسکیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی ٹی ٹی کا کیس ہے، جس دن شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونی ہے اس دن الیکشن لڑ رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہوگی کہ فارن امپورٹڈ اور فارن سلیکٹڈ حکومت مسلط کر کے شہباز شریف کو سربراہ بنا دیا جائے۔