پاکستان:صحافی جے لال وانی کے قتل پر خاموشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
جے لال  وانی کا کون ہے قاتل
جے لال وانی کا کون ہے قاتل

 

 

کوئٹہ ۔ نئی دہلی پاکستان میں جے لال وانی نامی صحافی کی ہلاکت نے ایک بار پھر پاکستان کے حالات کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کردی ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم "کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس" (سی پی جے) نے پاکستان کے صوبۂ سندھ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقامی صحافی کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق 31 سالہ اجے کمار لالوانی کو بدھ کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ سندھ کے شہر سکھر میں ایک حجام کی دکان پر بیٹھے تھے۔وہ ایک اردو اخبار سے وابستہ لالوانی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

'سی پی جے' کے ایشیا کے لیے ڈائریکٹر اسٹیون بٹلر کا واقع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ سندھ کی پولیس کو تحقیقات میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور واقع میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنا چاہیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ لالوانی کو ان کے پیشہ ورانہ کام کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا نہیں۔

اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی کی قومی اسمبلی کے ہندو رکن لال چند ملاحی نے کہا کہ یہ بڑی تشویشناک بات ہے۔اس سے صحافیوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مقتول صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا اور کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔لال وانی کے قتل کے واقعہ کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ نے اس واقعہ کے خلاف ان کی آخری رسومات کے موقع پر احتجاجی جلوس نکالا۔ ۔