پاکستان : شہباز بنےوزیر اعظم ،مودی نے دی مبارک باد،شہباز نے لگایا کشمیر کا نعرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2022
پاکستان : شہباز شریف نے لیا وزیر اعظم کے عہدے کا حلف ۔مودی نے دی مبارک باد
پاکستان : شہباز شریف نے لیا وزیر اعظم کے عہدے کا حلف ۔مودی نے دی مبارک باد

 

 

اسلام آباد : پاکستان میں سیاسی رسہ کشی اور جمہوری عمل کا اختتام پیر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈر شہباز شریف کے وزیر اعظم چنے جانے کے ساتھ ہوا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد آج نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں ووٹنگ کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شہباز شریف نے کُل 174 ووٹ حاصل کیے۔ شہباز شریف 174 ووٹوں کے ساتھ وزیراعظم منتخب پینل آف چیئر ایاز صادق نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کارروائی دوبارہ شروع کی اور ووٹنگ کا عمل کرایا، جس کے نتیجے میں شہباز شریف 174 ووٹوں کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہوگئے۔اس موقع پھر پڑوسی ہندوستان سے مبارک باد ملی مگر شہباز شریف نے ایکم بار پھرکشمیر کا الاپ شروع کردیا۔

 ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سےشہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد۔ انڈیا دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے تاکہ ہم اپنا فوکس اپنے ترقیاتی چیلینجز پر رکھے اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔

ہندوستان کا ذکر

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کے ساتھ قیام پاکستان سے ہی ہمارے تعلقات بہتر نہ بن سکے لیکن آج میں کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف نے ہندوستان سے امن کا ہاتھ بڑھایا تھا تو وہی نواز شریف تھا جس نے کشمیر کے حق خودارادیت کے لیے تقریر کی تھی۔

ہم ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

شہباز شریف نے نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ دونوں جانب جو مسائل ہیں، کیوں ہم آنے والی نسلوں کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ آئیں کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ حل کریں۔

صدر مملکت کی علالت کے باعث ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ صدر عارف علوی کوعلالت کے باعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹنگ کے بعد شہباز شریف 174 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ شہباز شریف کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم انہوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔