پاکستان کے60سالہ سیاستداں کی 14 سالہ لڑکی سے شادی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2021
پا کستانی ممبر پارلیمنٹ مولانا صلاح الدین ایوبی
پا کستانی ممبر پارلیمنٹ مولانا صلاح الدین ایوبی

 

 

چترال۔ پاکستان میں ساٹھ سالہ سیاستداں کی چودہ سالہ لڑکی سے شادی  کی خبر نے بجلی گرادی ہے۔ سوشل میڈیا پر بازار گرم ہوگیا ہے۔ پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور تھو تھو کرنے والے بھی سامنے آگئے ہیں مگر دلہا ہے کہ مانتا نہیں ۔پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے ممبر پارلیمنٹ مولانا صلاح الدین ایوبی نے چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی سے چوتھی شادی کر لی جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے۔ جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔ چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایسی شادیاں معاشرہ میں نئی نہیں لیکن اگر ایسی شادی کوئی سیاستداں کرے تو آپ کیا کہیں گے۔قوم کا رہبر ہی اگر نابالغ بچی سے شادی کرے گا تو اس قوم کا کیا حال ہوگا۔ اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہو چکی ہے۔

لڑکی کے خاندان والوں کا تعلق چترال کے قصبے دروش سے ہے، لیکن اس وقت یہ لوگ ضلع سے باہر ہیں۔ جب چترال آئیں گے تو کیس میں پیش رفت ہو گی۔اسکول ریکارڈ کے مطابق لڑکی کی تاریخ پیدائش ستمبر 2006 ہے اس طرح اس کی عمر 14 برس بنتی ہے۔ اس بارے میں انور علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملکی قانون کے مطابق شادی کے لئے لڑکی کی کم از کم عمر کی حد 16 سال مقرر ہے، اس سے کم عمر بچی سے شادی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔ 16 سال سے کم عمر بچی کے شادی میں اگر والدین یا سرپرست کی رضامندی شامل ہو، تو وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ نکاح خواں اور گواہ بھی جرم میں معاون سمجھے جائیں گے۔

اس کیس کے سلسلے میں مولانا صلاح الدین ایوبی سے موقف لینے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ پاکستانی پولیس کے مطابق اس وقت یہ لوگ ضلع سے باہر ہیں۔ جب چترال آئیں گے تو کیس میں پیش رفت ہو گی۔اسکول ریکارڈ کے مطابق لڑکی کی تاریخ پیدائش ستمبر 2006 ہے اس طرح اس کی عمر 14 برس بنتی ہے۔ مولانا صلاح الدین ایوبی کا تعلق جے یو آئی (ف) سے ہے، وہ بلوچستان سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہیں اور اس وقت پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب ان کا دفاع کرنے کےلئے بھائی سامنے آ یا ہے۔بھائی مفتی سمیع اللہ نے تصدیق کی کہ دلہن کا تعلق چترال سے ہے اور کہا یہ بات درست نہیں کہ دلہن کی عمر 14سال ہے بلکہ 18 سال سے زائد ہے اس کا شناختی کارڈ بھی بنا ہو ا ہے ، الزام تراشی کر نے والے عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔