پاکستان کے طویل القامت محمد اعجازکا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2021
پاکستان کے طویل القامت محمد اعجازکا انتقال
پاکستان کے طویل القامت محمد اعجازکا انتقال

 

 

اسلام آباد:پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز کا پنجاب کے ضلع بھکر میں 42 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

محمد اعجاز کے اہلِ خانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ محمد اعجاز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ محمد اعجاز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

بھائی عبدالحمید نے محمد اعجاز کے قد کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ محمد اعجاز کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا تاہم قد سے متعلق اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔