دہشت گردی کی معاونت،پاکستان گرے لسٹ میں برقرار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2022
دہشت گردی کی معاونت،پاکستان گرے لسٹ میں برقرار
دہشت گردی کی معاونت،پاکستان گرے لسٹ میں برقرار

 

 

پیرس: منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعے کو رات گئے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا نام بدستور گرے لسٹ میں ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے 2018 کے نیشنل ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس یکم مارچ سے چار مارچ تک پیرس میں جاری رہا۔

پاکستان بدستور ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں رہے گا ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جون 2021 سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے سلسلے میں اقدامات لیے ہیں تاہم اس کو مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کو 2021 کے ایکشن پلان میں رہ جانے والے ایک نکتے پر کام کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ (ایجنسی)