پاکستان: توہین رسالت کے الزام میں پی ٹی آئی کارکن قتل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2023
پاکستان: توہین رسالت کے الزام میں پی ٹی آئی کارکن قتل
پاکستان: توہین رسالت کے الزام میں پی ٹی آئی کارکن قتل

 

پشاور:  پاکستان میں توہینِ رسالت کے نام پر ایک سیاسی ورکر کا قتل کردیا گیا-خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہفتے کو پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک کارکن کو مبینہ طور پر توہین رسالت کے الزام میں دیگر کارکنان نے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی اور دیگر مسائل کے خلاف مردان کے علاقے ساولڈھیر میں جلسہ ہو رہا تھا۔

پولیس  نے بتایا، ’مقتول شخص آج ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اور جلسے کے دوران تقریر کے بعد اختتامیہ دعا کرتے ہوئے کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جو ہجوم کے مطابق گستاخانہ تھے۔‘
نجیب الرحمٰن کے مطابق اس کے بعد مقتول کو کارکنان کی جانب سے گھیر لیا گیا اور ایک تنگ گلی میں مار کر قتل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا، ’قتل کرنے کے بعد کارکنان مقتول کے جسم کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن پولیس کی جانب سے لاش کو تحویل میں لیا گیا