پاکستان: احتجاج کی اجازت کے لیے عمران خان عدالت میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
پاکستان: احتجاج کی اجازت کے لیے، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے کی عرضی دائر
پاکستان: احتجاج کی اجازت کے لیے، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے کی عرضی دائر

 

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کی اجازت سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

بدھ کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کے لیے اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست دائر کرنے کے بعد اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے آنے والوں کو روکا گیا۔

’مارچ سے دو دن پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی اور بدترین تشدد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دارالحکومت آنے سے غیرقانونی طور پر روکا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں آج پٹیشن دائر کر چکا ہوں۔

امید ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کے عوام کو ان کا جمہوری حق دے گی۔‘

’ہم نے اس جگہ احتجاج کرنے کی اجازت مانگی تھی جہاں ہم نے پی ڈی ایم کو بھی جلسے اور دھرنے کی اجازت دی تھی۔‘