: امپورٹڈ حکومت چھ دنوں میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
مپورٹڈ حکومت چھ دنوں میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، عمران خان
مپورٹڈ حکومت چھ دنوں میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، عمران خان

 

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان  کا لانگ مارچ آدھی رات سے قبل اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے-- اس کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہی جبکہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخوں کے بغیر واپسی نہیں ہوگی-

عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد ٹول پلازہ عبور کرکے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو گیا ہے۔ کنٹینر سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ ’عمران خان کا سونامی نہیں طوفان آرہا ہے جو ایوانوں میں بیٹھ کر لوگوں کو بہا کر لے جائے گا۔‘ یہ بھی اعلان کیا جا رہا ہے کہ ’ڈی چوک پہنچ جائیں اور چٹان کی طرح کھڑے ہونا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 20 گھنٹے میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچے ہیں اور راستے میں ہر طرف یہی دیکھا کہ قوم خوف سے آزاد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کے سٹیمنا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔‘ عمران خان نے کہا کہ ’پہلے حکومتیں ڈراتی تھیں۔ پولیس کے تشدد، آنسو گیس، موت سے۔ پہلی بار دیکھا ہے کہ میری قوم سارے خوف سے آزاد ہو گئی ہے۔‘

’جب تک قوم خوف پر قابو نہیں پاتی اس سے آسان سے غلامی کروائی جا سکتی ہے۔ برسوں سے کبھی خوف دلوایا جاتا ہے کہ امریکہ نے امداد نہ دی ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔‘ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’میں نے پہلی سارے پاکستانی متحد دیکھے، ساری قوم متفق ہے کہ وہ اس امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ امریکہ نے سازش کے تحت حکومت مسلط کی ہے۔‘ ’

میری قوم کسی صورت مجرموں کو حکومت نہیں کرنے دے گی۔ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔ جو ملک کا وزیراعظم بنایا ہے، اس کو سزا ہونا تھی، اور ان کے بیٹے کو ایف آئی اے میں 24 ارب کی چوری پکڑی گئی تھی۔

: امپورٹڈ حکومت کو چھ دن دے رہا ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، عمران خان انہوں نے واضح کیا کہ ’اگر چھ روز کے بعد ایسا نہیں کریں گے تو میں ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آؤں گا۔

عدالت کی مداخلت مگر

سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی تفصیلات طے کرنے کے لیے حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات شروع نہ ہو سکے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز حکم دیا تھا کہ 3 گھنٹے میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ایچ نائن جلسہ گاہ میں سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں اور حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کی کمیٹی کا اجلاس چیف کمشنر آفس میں رات 10 بجے کیا جائے۔ رات 10 بجے تحریک انصاف کی کمیٹی کے رکن بابر اعوان اور فیصل چوہدری مذاکرات کے لیے چیف کمشنر آفس اسلام آباد پہنچے تاہم حکومتی ٹیم کو پہنچنے میں تاخیر ہوگئی اس لیے وہ مذاکرات کیے بغیر وہاں سے واپس روا نہ ہوگیے-

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

قومی اسمبلی کے ایک ٹویٹ میں 26 مئی 2022 کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور اس کا ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی معاشی و تحفظ کی صورتحال شامل ہے

حکومت اور پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے اپیلیں

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے کورٹ کے حکم پر کہا آئیں اور جلسہ کریں اب عمران نیازی عدالتی فیصلے کو ڈھال بنا کر فتنے اور فساد کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے اور مجبور کرے جہاں اجازت دی گئی ہے وہاں جلسہ کریں۔‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل اور کمیٹی اراکین چیف جسٹس کے پاس گئے ہیں۔

پولیس کی وارننگ 

ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں،اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا،دیگر مقامات پر افسران کو ہدایات ہیں کہ قوت کا استعمال نہ کریں،مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں پولیس پر پتھراؤ اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خا