پاکستان: قبل از وقت انتخابات کا امکان؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-09-2021
عمران خان
عمران خان

 

 

اسلام آباد::پاکستان کے سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ ملک کے وزیراعظم عمران خان وسط مدتی یا قبل از وقت انتخابات کرادیں گے؟

سیاسی تجزیہ کاروں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس موڑ پر عمران خان یہ جوا کھیلنے کے بارے میں غور کررہے ہیں ۔اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ ان کا آئینی اختیار بھی ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ وزیراعظم نے اسمبلی توڑ کر قبل از وقت عام انتخابات کرائے ہوں۔

اگر ایک وزیراعظم جیسے ذوالفقار علی بھٹو مرحوم قبل از وقت انتخابات کرائے ہوں تو وہ حد سے زیادہ پر اعتماد تھے کہ وہ انتخابات جیت لیں گے لیکن انتخابی  نتائج ان کی توقعات کے برخلاف نکلے تاہم ایسی بھی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی منتخب وزیراعظم نے اپنے اقتدار کی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کی ہو۔

البتہ قبل از وقت انتخابات پرخطر ہی ثابت ہوسکتے ہیں۔ فی الحال کوئی اعلان ہوا اور نہ ہی وزیراعظم یا ان کے ترجمانوں نے کوئی اشارہ دیا۔ گزشتہ تین سال کے عرصے میں حکومت اور نیب کی پالیسیوںکیو جہ سے ملک کی انتظامی مشینری بے چینی کا شکار رہی ہے جس کا اظہار خود وزیراعظم نے متعدد بار کیا۔