پاکستان : خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پرحملہ،ایک ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-12-2021
 پاکستان : خیبرپختونخوا میں  پولیو ٹیم پرحملہ،ایک ہلاک
پاکستان : خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پرحملہ،ایک ہلاک

 

 

پشاور : پاکستان میں ایک بار پھر پولیو کے خلاف شدت پسند گروپ سرگرم ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا ہے۔یہ خبرپختونخوا میں دو روز میں ایسا دوسرا حملہ ہے جس میں انسداد پولیو کی ٹیم پر مامور سکیورٹ اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک دن قبل ہی  ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

ٹانک کے صلعی پولیس افسر ساجد خان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’شیخ اتر کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار موقع پر جان سے گیا۔‘

ایک اور مقامی پولیس افسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ٹانک میں پولیو ٹیم پر ہونے والے ایک حملے میں سکیورٹی پر مامور ایک ایف سی اہلکار جان سے گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے یہ حملہ اس جنگ بندی کے ’خاتمے‘ کے اعلان کے بعد کیا جو دو روز قبل سامنے آیا