پاکستان: اپوزیشن کا اسلام آباد مارچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2021
نیا مارچ تیار
نیا مارچ تیار

 

 

کراچی : پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف ایک بار پھر اپوزیشن نے کمر کس لی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں نے تین سال میں پاکستان کو غیر محفوظ ریاست بنا دیا ہے۔

معیشت جمود کا کا شکار ہے، حکمرانوں نےکشمیر مودی کو بیچ دیا، کسی کے مفاد کیلئے ملکی جغرافیہ بدل دیا، اب اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا،جلسے ہونگے روڈ کارواں بھی ہوگا، انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، آپ کا احتساب کرنا ہوگا، اڈے کس نے مانگے، تم نے تو امریکیوں کو لا کر پاکستانی ہوٹلوں میں بیٹھا دیا،امریکاافغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کیلئے نئی شرطیں نہ لگائے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہʼمعاشرےمیں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، غریب بیچارا دھکے کھاتا ہے، چند لاکھ لوگ وسائل پر بھی قابض ہیں، پاکستان عالمی تنہائی کا شکار کیوں ہوگیا ہے۔دنیا کا ایک لیڈر فون نہیں کرتا اور دوسرا لیڈر فون سنتا نہیں ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےکراچی کا امن بحال کرایا،بنی گالا میں بیٹھے ہوئے شخص کو کیا معلوم غریب کی حالت کیا ہے ، عمران گمراہ کررہے ہیں، حکومت کو دفن کرنے کیلئے لاکھوںافراد اسلام آباد جائینگے