پاکستان : کابینہ کی ہدایت پراب اسلام آباد میں مندر نہیں بنے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-11-2021
پاکستان : کابینہ کی ہدایت‘ پر اب اسلام آباد میں مندر نہیں بنے گا
پاکستان : کابینہ کی ہدایت‘ پر اب اسلام آباد میں مندر نہیں بنے گا

 

 

 اسلام آباد: پا کستان میں ابتک مندروں پر حملوں کی خبریں آتی تھیں ،جس کے بعد عدالت کی پھٹکار پڑتی تھی۔ حکومت اپنی ناکامی کی پردہ پوشی کے لیے کچھ پکڑ دھکڑ کرتی تھی۔دنیا بھر میں چھی چھی تھو تھو ہوا کرتی تھی۔اب پاکستان میں ہندووں کے ساتھ رویہ اور سلوک کا ایک نیا نمونہ سامنے آیا ہے ۔اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) نے اسلام آباد میں ہندوؤں کے مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دی ہے۔

سوموار کو سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی۔

دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے عدالت کو بتایا کہ ’مندر کی تعمیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پر کینسل کر دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ گرین ایریاز میں جن بلڈنگز کی تعمیرات نہیں ہوئیں کینسل کر دیں۔

 خیال رہے کہ 2017 میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ک

ے احکامات پر سی ڈی اے نے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کی درخواست پر سیکٹر ایچ نائن ٹو میں چار کنال کا پلاٹ الاٹ کیا تھا۔

اس مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی جس کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال ملہی تھے۔  تاہم اس پر مذہبی رہنماؤں اور علما نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔