پاکستان: وفاقی وزیر شبلی فراز پر جان لیوا حملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-12-2021
پاکستان: وفاقی وزیر شبلی فراز  پر جان لیوا حملہ
پاکستان: وفاقی وزیر شبلی فراز پر جان لیوا حملہ

 

 

اسلام آباد:پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز اتوار کو خیبرپختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں ہجوم کے حملے میں بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے واپس آرہے ہیں، جہاں وہ اتوار کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گئے تھے۔ ہجوم نے ان پر حملہ کیا اور ان پر گولیاں چلا دیں۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حالاں کہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد دی گئی ہے۔

 اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ فراز کی گاڑی پر درہ آدم خیل میں فائرنگ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں فراز محفوظ رہے، جب کہ ان کے ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فراز کی گاڑی اس علاقے سے گزر رہی تھی جہاں قبائلی علاقوں کے کے پی میں انضمام کی مخالفت کرنے والے کچھ گروپ احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے وزیر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔