پاکستان : 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
پاکستان : 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پاکستان : 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

 

 

اسلام آباد : پاکستان میں اتحادی جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں 31 وفاقی وزراء، تین وزرائے مملکت اور تین مشیران شامل ہیں منگل کو ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے 13 وفاقی وزراء، دو وزرائے مملکت اور ایک مشیر جبکہ پیپلز پارٹی کے 9 وزراء، ایک وزیر مملکت اور دو مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ ترین گروپ کے عون چوہدری بھی بطور مشیر حکومت کا حصہ ہیں۔ جمیعت علمائے اسلام کے حصے میں چار جبکہ ایم کیو ایم دو، بی این پی مینگل ایک، جمہوری وطن پارٹی ایک جبکہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کا نام بھی ابتدائی کابینہ میں شامل ہے۔

مسلم لیگ ن کے 13 اراکین کی کابینہ میں شمولیت جو ارکان کابینہ میں شامل ہیں ان میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی اور اعظم نذیر تارڑ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 9 وزراء پیپلز پارٹی کے سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، عبد القادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضی محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری اور عابد حسین شامل ہیں۔ جے یو آئی ایف، ایم کیو ایم اور دیگر کی شمولیت جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود، مولانا عبد الواسع، مفتی عبدالشکور اور سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزراء ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے سید امین الحق، فیصل سبزواری، بی اے پی کے اسرار ترین، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی اور مسلم لیگ ق کے طارق بشیر وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔ وزرائے مملکت اور مشیر وزرائے مملکت میں مسلم لیگ ن کی عائشہ غوث پاشا، عبدالرحمان کانجو اور پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیر مقام، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور ترین گروپ کے عون چوہدری بطور مشیر شامل ہیں۔