پاکستان شرمندہ ہے: باراتیوں کے ہاتھوں پاپڑ فروش ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2022
پاکستان شرمندہ ہے: باراتیوں کے ہاتھوں پاپڑ فروش ہلاک
پاکستان شرمندہ ہے: باراتیوں کے ہاتھوں پاپڑ فروش ہلاک

 


کراچی: پاکستان میں شادی کی تقریب میں ایک پاپڑ فروش کو مہمانوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر اس کی لاش پر ہی لوگ شادی کا کھانا کھاتے رہے۔ اس واقعہ نے پاکستان میں کہرام مچا دیا ہے۔ حکومت سے پولیس تک صفائی پیش کرنے میں جٹ گئی ہے تو  ہر جانب سے تھو تھو ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کارروائی کرکے 12افراد کو حراست میں لیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے متوفی کے جسم پر تشدد کی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جارہی ہے۔

متوفی محمد اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، وہ شادی ہال کے باہر پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور ان کے تشدد سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔

پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے پر فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

پتوکی میں حال ہی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے محنت کش پاپڑ فروش کی ہلاکت کا نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے کا سب سے افسوناک پہلو یہ تھا کہ شادی ہال میں غریب پاپڑ فروش کی لاش پڑی رہی اور مہمان بے حسی سے کھانا کھاتے رہے۔

ا واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد متعدد فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بے حسی کے اس مظاہرے پر قوم سے سوال پوچھا ہے کہ کیا ہم زندہ قوم ہیں؟

اداکار بلال قریشی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ یہ دیکھنے کے بعد مجھ میں جرات نہیں آپ کو یوم پاکستان کی مبارکباد دوں۔ ہمیں شرم آنی چاہئے۔ کیا ہم واقعی ایک زندہ قوم ہیں؟ اداکار فہد شیخ نے بھی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کراتے ہوئے بے حس لوگوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج سچ میں نفرت ہوگئی ہے او میرے اللہ فنا کردے بس۔

واضح رہے کہ واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پتوکی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے شادی ہال سیل کردیا ہے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔