پاکستان: کوئٹہ میں دھماکا، 5 افراد زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

 

کوئٹہ: دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

 واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کا دارالحکومت دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، اب تک کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 24 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔