پاکستان :عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو کیا تحلیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-12-2021
پاکستان :عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو کیا تحلیل
پاکستان :عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو کیا تحلیل

 

 

اسلام آباد : پاکستان میں عمران خان حکومت ہل گئی کیونکہ تحرک انصاف پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کے وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا گیا ہے اور یہ نئے سرے سے تشکیل دیا جائیگا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے حالیہ بلدیاتی انتخابات پر بات ہوئی۔ ان انتخابات میں حکمران جماعت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فواد چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جماعت کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا اور پارٹی کی مرکزی سے لے کر تحصیلی سطح تک تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ان کے مطابق پارٹی کی تمام تنظیموں کو توڑنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے بذات خود کیا ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے انتخابات میں جیسے نتائج ملنا چاہیئے تھے نظر نہیں آئے۔فواد چوہدری کے مطابق تحریک انصاف کے تمام آرگنائزرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ’ ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مرکزی قیادت شامل ہو گی۔